بلوچستان میں ایک اور شخص جبری لاپتہ جبکہ دو افراد بازیاب ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال 17 جون کو کوئٹہ کے علاقے کلی الماس ایئرپورٹ روڈ سے 15 سالہ شیر زمان بلوچ ولد عبدالصمد بلوچ، جو پیشے کے اعتبار سے ٹیلر تھا، کو اس کے ٹیلر ورکشاپ سے شام تقریباً 6:30 بجے مبینہ طور پر پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔
اہلِ خانہ کے مطابق شیر زمان بلوچ کو ورکشاپ سے غیر قانونی طور پر اٹھایا گیا، جس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔
دوسری جانب کیچ سے تعلق رکھنے والے دو افراد، پیر جان ولد جمال ساکن سنگ آباد کرکی، کیچ اور عابد ولد کریم بخش ساکن سری کلگ گورکوپ، کیچ، جو 13 نومبر 2025 سے لاپتہ تھے، 17 جون 2026 کو کراچی کے علاقے ماری پور سے بازیاب ہو گئے۔
اہلِ خانہ کے مطابق دونوں افراد طویل عرصے تک جبری گمشدگی کا شکار رہے اور بعد ازاں بازیابی کے بعد اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں


















































