بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کرخ میں نامعلوم مسلح افراد نے انسداد دہشت گردی فورس (اے ٹی ایف) کی ایک ٹیم پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، جس کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کو بھی نقصان پہنچا، اور جائے وقوعہ سے خون کے نشانات سمیت زخمی ہونے کے شواہد ملے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد اپنے زخمی ساتھیوں کو ساتھ لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔













































