ضلع کیچ کے علاقے گوگدان میں گزشتہ رات ایف سی اہلکاروں کی جانب سے علی فقیر کے گھر پر رات گئے چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ ایف سی اور دیگر اداروں کی جانب سے ان کے گھر پر چھاپے مارے جا چکے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق رات گئے ہونے والی کارروائی کے دوران گھر میں موجود خواتین اور بچوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ اہلکاروں نے گھر کی تلاشی بھی لی۔ اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ بار بار کی جانے والی ان کارروائیوں نے ان کی معمول کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔
اہل خانہ نے مزید الزام عائد کیا کہ گزشتہ مختلف چھاپوں کے دوران ان کے گھر سے دو موٹر سائیکلیں، قیمتی گھریلو سامان اور خواتین کے کپڑے بھی لے جائے گئے۔



















































