کوئٹہ تفتان روٹ – نوشکی میں بوزر و دیگر گاڑیاں نذرآتش

54

کوئٹہ تفتان مرکزی شاہراہ (آر سی ڈی) پر معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو مسلح افراد نے نشانہ بناکر نذرآتش کردیا۔

نوشکی کے علاقے احمد وال میں پھاٹک کے قریب مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ کا کنٹرول حاصل کرکے تین بوزر سمیت ایک کنٹیکر گاڑی کو نذرآتش کرکے تباہ کردیا۔

رواں ہفتے دالبندین، نوشکی اور مستونگ میں مرکزی شاہراہوں پر سترہ گاڑیوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

ان کاروائیوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم مذکورہ شاہراہ گذشتہ دو مہینوں سے بلوچ لبریشن آرمی کے کنٹرول میں ہے۔