نوشکی میں بوزر گاڑیوں پر حملہ، اورناچ میں ناکہ بندی

0

بلوچستان کے ضلع نوشکی اور خضدار میں بوزر گاڑیوں کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا اور مرکزی شاہراہ پر گھنٹوں تک ناکہ بندی کی گئی۔

آج صبح نوشکی، اسٹیشن کے مقام پر پاکستانی فورسز ایف سی کے پوسٹ کے قریب دو بوزر گاڑیوں کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بناکر نقصان پہنچایا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے کوئٹہ – تفتان مرکزی شاہراہ پر موجود بوزر گاڑیوں کو نشانہ بنایا اور نامعلوم سمت چلے گئے۔

دریں اثناء خضدار کے علاقے اورناچ میں علی کوہ کے مقام پر کوئٹہ – کراچی شاہراہ کو مسلح افراد نے کنٹرول میں لیکر گھنٹوں تک ناکہ بندی کی اور اس دوران گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔

ان واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ تاہم مذکورہ دونوں شاہراہوں پر اس سے قبل ناکہ بندیوں اور معدنیات و دیگر گاڑیوں پر حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی رہی ہے۔