بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مرکزی شاہراہ مزید چھ گاڑیوں کو نذرآتش کرکے تباہ کردیا گیا، قبل ازیں بوزر سمیت چار گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
نوشکی کے علاقے احمد وال میں پھاٹک کے قریب کوئٹہ تفتان شاہراہ پر مسلح افراد نے چھ بڑی گاڑیوں کو حملے میں نشانہ بناکر گاڑیوں کو نذرآتش کردیا۔
قبل ازیں نوشکی، مَل کے مقام پر اسی شاہراہ پر بوزر سمیت چار گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
مزید برآں آج ہی مستونگ کے علاقے شیخ واصل میں کوئٹہ تفتان شاہراہ پر مسلح افراد نے گھنٹوں تک ناکہ بندی کے دوران سات ٹرالر گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لیا تھا۔
ان کاروائیوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم مذکورہ شاہراہ گذشتہ دو مہینوں سے بلوچ لبریشن آرمی کے کنٹرول میں ہے۔


















































