کردگاپ: سیندک سے معدنیات لیجانے والی گاڑیوں و فورسز پر مسلح حملہ

108

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیندک پروجیکٹ کی گاڑیوں اور ان کو سیکورٹی فراہم کرنے والے فورسز کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہیں۔

شام کے وقت مستونگ کے علاقے کردگاپ میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے کوئٹہ – تفتان شاہراہ (آر سی ڈی) پر سیندک پروجیکٹ سے معدنیات لیجانے والی نو ٹرالر گاڑیوں اور ان کو سیکورٹی فراہم کرنے والے فورسز کی تین گاڑیوں کو حملے میں نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ فورسز کو بھی جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایک علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ پہلے سے مورچہ زن حملہ آوروں نے خودکار ہتھیاروں سمیت راکٹ لانچروں کا استعمال کیا۔ جہاں دیر تک علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنائی دی۔ حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم گذشتہ مہینے بلوچ لبریشن آرمی نے کوئٹہ – تفتان شاہراہ پر معدنیات لیجانے والی گاڑیوں متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ کا بیان میں کہنا تھا کہ کوئٹہ–تفتان مرکزی شاہراہ پر بی ایل اے اب مکمل کنٹرول حاصل کرچکی ہے اور یہ پوری شاہراہ اب بی ایل اے کے زیرِ کنٹرول خطے کا حصہ ہے۔ ہم اب کسی بھی صورت بلوچ وسائل اور معدنیات کو لوٹ کر لے جانے والے گاڑیوں کے ٹرکوں، ٹریلرز یا کسی بھی قسم کے قافلوں کو یہاں سے گزرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔