بلوچستان کے قومی شاہراہ سندھ اور پنجاب جانے والے روڈ پر ناکہ بندی اور ڈی آئی جی گیسٹ ھاوس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی آر جی

36

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کی گزشتہ شب 7 بجے سے لیکر رات تک بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے قومی شاہراہ کوئٹہ سے سندھ اور پنجاب جانے والے روڈ ڈھاڈر کے مقام پر مکمل ناکہ بندی کر کے تمام انے جانے والی ہر قسم ٹرانسپورٹ کی مکمل چیکینگ کی ہے۔ اس چیکینگ کے دوران کچھ ڈرائیور حضرات نے خوف زدہ ہو کر اپنی گاڑیاں بھگا کر نکالنے کی کوشش کی، اس کی وجہ ان پر فائرنگ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کے قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے تمام ٹرانسپورٹ کے مالکان حضرات کو مطلع کرتے ہیں کہ وہ اپنے گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو تنبیہ کریں۔ کہ بلوچ قومی شاہراہوں پر دوران سفر چاہے دن ہو یا رات بلوچ سرمچاروں کی چیکینگ کے دوران اپنی مکمل شناخت اور گاڑی تلاشی دے کر بلا کسی بھی قسم کے خوف و خطر کے باعزت طریقے سے چلے جائیں۔ بصورت دیگر وہ اپنی جان و مال کی نقصان کے خود ذمدار ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ دریں اثنا اسی رات 9 اور 10 بجے کے درمیان سبی شہر میں ڈی آئی جی گیسٹ ھاوس پر گرنیڈ لانچر متعدد گولے فائر کیے۔ جس نتیجے میں کافی مقدار مالی و جانی نقصانات کے اطلاعات ہیں۔ ہماری تنظیم بی آر جی ان تمام کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہیں اور اس طرح کے کاروائیاں بلوچستان کی ازادی تک جاری رہیں گے