کیچ: پاکستانی فورسز کی فائرنگ، دو افغان مہاجرین جاں بحق، دو زخمی

136

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد کے جاں بحق اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی میں سوار افراد پر پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

ابتدائی اطلاعات میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گاڑی میں سوار افراد افغان مہاجرین تھے، تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

حکام کی جانب سے واقعے کی وجوہات، فائرنگ کے محرکات یا اس میں ملوث افراد کی تفصیلات کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جس کے باعث صورتحال ابھی تک غیر واضح ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔