چمالنگ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 14 افراد جبری لاپتہ، ہرنائی میں ایک شخص قتل

110

پاکستانی فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، جبکہ ڈیتھ اسکواڈ نے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔

بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل چمالنگ سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے چودہ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، جس کے بعد سے تمام افراد منظرعام پر نہیں آسکے ہیں۔

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست کے بعد جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والوں میں احمد شاہ، نبی لال، باز محمد، صورت خان، صوبت خان، حیدر خان، جمالی، نور خان، مزار خان، فیض محمد، بازو اور جامیر خان شامل ہیں۔

ادھر شاہرگ سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کے حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ نے ہفتے کی شب گھر میں داخل ہوکر دینو ولد گل محمد سکنہ خپڑینزئی کو قتل کردیا۔

ڈیتھ اسکواڈ کی جانب سے بلوچستان میں شہریوں کے قتل کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گذشتہ روز نوشکی میں ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ نے براھوئی ادیب و شاعر پروفیسر غمخوار حیات کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔