کچی میں ڈپٹی کمشنر آفس پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یو بی اے

139

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو فراہم کردہ بیان میں کہا ہے کہ انکے سرمچاروں نے گزشتہ شب  ضلع کچھی کے مرکزی شہر ڈھاڈر میں قائم ڈپٹی کمشنر آفس کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا۔

یو بی اے ترجمان کے بیان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر آفس کی عمارت کو نقصان پہنچا جبکہ وہاں موجود متعدد اہلکار زخمی ہوئے اور سرکاری املاک کو بھی مالی نقصان پہنچا۔

مزار بلوچ نے مزید کہا ہے اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم یو بی اے قبول کرتی ہے، اور ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رئینگے۔