تربت: پاکستانی فورسز نے بزرگ شہری کو جبری طور پر لاپتہ کردیا

117

پاکستانی فورسز نے ایک شہری کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے شہری کے اہل خانہ کے مطابق 9 اپریل 2026 کو پاکستانی فورسز نے واحد بلوچ ولد کریم بخش، ساکن شاپک ڈانڈل، کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ واحد بلوچ کا تعلق کیچ کے علاقے ڈانڈل شاپک سے ہے۔ انہیں مرکزی بازار تربت سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا اور اپنے ہمراہ لے گئے، جس کے بعد سے وہ منظرعام پر نہیں آ سکے ہیں۔

اہل خانہ نے حکام اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعے کا نوٹس لیں اور واحد بلوچ کی فوری بازیابی کو یقینی بنائیں۔