کیچ میں ایک نوجوان کی جبری گمشدگی کے خلاف آج لواحقین نے احتجاجا سی پیک شاہراہ کو بلاک کردیا۔
بالگتر کے رہائشی 25 سالہ عبدین، جو پیشے کے اعتبار سے ایک کسان ہیں، 19 اپریل 2026 کی شام تقریباً 7 بجے کیلکور روڈ سے جبری طور پر لاپتہ کئے گئے۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ عبدین کو پاکستانی فورسز کی جانب سے حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔
آج متاثرہ خاندان اور مقامی افراد نے احتجاجاً سی پیک روڈ، بالگتر کےمقام پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کر دی۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت شدید ذہنی اذیت سے گزر رہے ہیں اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ عبدین کی بازیابی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
دھرنے کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔


















































