وندر پاکستانی فورسز کا بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن، خضدار سے چھ افراد جبری لاپتہ

174

پاکستانی فورسز نے چھاپوں کے دوران متعدد افراد کو تحویل میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع خضدار سے اطلاعات کے مطابق رات گئے پاکستانی فورسز نے ڈاکٹر کالونی سے دکاندار نوجوان سیف الرحمان ولد محمد یعقوب کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مذکورہ نوجوان کے علاقے پاکستانی فورسز نے چھ مزید افراد کو خضدار سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ہے جنکے ناموں کی تصدیق تاحال نہیں کی جاسکی ہے۔

مزید برآں بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر میں گذشتہ شب پاکستانی فورسز و سی ٹی ڈی نے بڑی تعداد میں سرچ آپریشن کی اور گھر گھر تلاشی کے دوران مکینوں پر تشدد، لوٹ مار و تھوڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے۔

پاکستانی فورسز نے اس دوران متعدد افراد کو تحویل میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں جس کے بعد وہ منظرعام پر نہیں آسکے ہیں۔