کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

119

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت بلنگور سے ایک شخص کے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت امداد ولد بیگ محمد، سکنہ کلیرو بلنگور کے نام سے ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق امداد کو گزشتہ روز بلنگور کیمپ میں حراست میں لیا گیا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں تاحال ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ امداد کے چھوٹے بھائی مھران کو بھی تقریباً تین ماہ قبل تربت سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا تھا، تاہم وہ تاحال بازیاب نہیں ہوسکے ہیں۔