کوئٹہ: ظہیر بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف تیسرے روز دھرنا جاری

177

ستائیس جون کو کوئٹہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف آج تیسرے روز بھی دھرنا جاری ہے۔

لواحقین کا دھرنا کوئٹہ کے علاقے سریاب میں جاری ہے جہاں لواحقین نے سڑک کو بلاک کرکے ہر قسم کے آمد و رفت کے لئے مکمل بند کردیا ہے۔

گذشتہ دنوں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ لواحقین نے مذاکرات بھی کئے تاہم مذاکرات کامیاب نہ ہونے کی صورت میں دھرنا جاری ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے ظہیر بلوچ کی بازیابی تک دھرنا جاری رہے گا جبکہ گذشتہ روز ایک ریلی بھی نکالی گئی تھی اس سے قبل لواحقین نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کے بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔