بلوچستان روڈ حادثات میں 10 افراد جانبحق، 8 زخمی

112

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات میں 10 افراد جانبحق جبکہ خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے-

تفصیلات کے مطابق حب سے دریجی جانے والی کار لینڈانی کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جسکے نتیجے میں کار میں سوار 6 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 2 زخمی ہوگئے-

ہلاک و زخمیوں کا تعلق حب شہر سے بتایا جاتا ہے۔

دوسری جانب خضدار مرکزی شاہراہ پر سب تحصیل زیدی ویئر چیک پوسٹ کے ایریا میں کار گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں فضل الرحمان ولد حاجی محمد نور موقع پر جانبحق جبکہ گاڑی میں سوار تین خواتین شدید زخمی ہوگئے-

زخمی خوتین کوفوری طور پرٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر ضلع کیچ کے تحصیل تربت مچھلی مارکیٹ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے فرید احمد ولد رحیم بخش نامی شخص جان کی بازی ہارگیا-

مزید کان مہترزئی کے قریب نیشنل ہائی پر دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے ایک شخص جانبحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

دریں اثناء وڈھ اورناچ کراس پر موٹر سائیکل سے گر کر حامد والد استاد حنان نامی شخص شدید زخمی ہوگیا ہے، جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔