گریشہ: کمسن بچی کو اغوا کرکے پچاس سالہ شخص نے نکاح کرلی

708

خضدار کے علاقے گریشہ میں غنی ولد الٰہی بخش نامی شخص کی سربراہی میں محکمہ تعلیم میں سینئر ٹیچر یونس ولد محمد حسن نے چودہ سالہ بچی سمرینہ کو اغوا کرکے نکاح کرلی ۔

ذرائع کے مطابق سمرین بسران نامی بیوہ عورت کی بیٹی ہے جن کے والد حمل وفات پاچکے ہیں لیکن حمل وراثت میں بڑی جائیداد چھوڑ گئے ہیں۔

حمل کی وفات بعد رشتہ داروں نے بسران کے زمینوں پر قبضے کی متعدد بار کوشش کی گئی تاہم بسران نے ان کا مقابلہ کیا

ذرائع کے مطابق حمل کے رشتہ دار یونس ولد محمد حسن نے منصوبہ بنایا کہ کسی طرح بسران کی کمسن بیٹی سے نکاح کے نام جائیداد پر قبضہ کیا جائے لیکن بسران نے اپنی بیٹی دینے سے انکار کیا کہ “میں اپنی چودہ سالہ بچی کسی پچاس سالہ شخص کو نہیں دے سکتا”

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق کمسن بچی سے رشتے میں ناکامی کے بعد یونس نے غنی ولد الٰہی بخش سکنہ بدرنگ گریشہ کے سربراہی میں بچی کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنایا ۔
اسی ہفتے یونس نے بسران کو دھوکہ دیا کہ میں بچی کو پڑھانے لے جاؤں گا لیکن بچی کو وہاں سے غنی ولد الٰہی بخش، عبدالرحیم، اکبر ولد نذر خان کے ساتھ اغوا کرکے تربت لے گئے اور پرسوں رات کو پچاس سالہ یونس نے چودہ سالہ کمسن بچی سمرین نکاح کرلی ۔

بتایا جاتا ہے تربت میں انہیں شئے برکت سکنہ زامران نامی شخص کا تعاون حاصل رہا۔

ذرائع کے مطابق اغوا اور نکاح کے بعد یہ گروہ بچی کو تربت سے کراچی لے گئے لیکن گروہ کے تمام اراکین بشمول یونس سبھی کے موبائل نمبر بند ہیں۔