کولواہ میں دشمن کے راشن ضبط اور ڈرون کیمرہ تباہ، ہیرونک میں دشمن کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

357

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کولواہ میں21 فروری کے دن دو بجے قابض پاکستانی فوج کے لئے راشن لیجانے والے گاڑیوں پر حملہ کرکے دشمن کے راشن ضبط کیے جبکہ دشمن کے سر ویلنس ڈرون کیمرے کو جدید اسلحہ سے مار کر تباہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ دشمن سرمچاروں کے ڈر سے اپنے کیمپوں اور چوکیوں تک خود راشن تک نہیں پہنچاسکتا۔ اس لئے وہ لوکل ٹرانسپوٹروں کو دھمکی دے کر راشن کے لئے استمعال کرتاہے۔

ترجمان نے کہا کہ لیکن ہم لوکل ٹرانسپوٹروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ دشمن کے ہاتھوں استعمال ہونےسے بچیں کیونکہ سرمچاروں کی نظر دشمن پر ہے اور ہم کسی بھی وقت دشمن اور اسکے آلہ کاروں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے 22 فروری کی رات گیارہ بج کر چالیس منٹ پر کیچ کے علاقے ہیرونک میں قابض پاکستانی فوجی چوکی پر جدید و خودکار ہتھیاروں حملہ کرکے دشمن کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ دشمن فوج کو ہر مقام پر نشانہ بنا کر بلوچستان سے انخلاء پر مجبور کیا جائے گا۔