کراچی الیکشن کمیشن دفتر پر ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ایس آر اے

744

سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی صدر میں سندھ صوبائی الیکشن کمیشن آفیس پر ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ ایس آر اے پاکستانی الیکشن کو سندھ کی غلامی کا آئینی طوق سمجھتی ہے ، پاکستانی الیکشن صرف نام نہاد جمہوریت کا ڈھونگ ہے۔
پاکستان بننے سے لیکر آج تک پاکستانی الیکشن صرف جی ایچھ کیو میں بیٹھ کر پنجابی جنرلوں کے طرف سے سندھیوں کو غلام بنانے کا ایک طریقہ رہا ہے۔
جو فکرِ سائیں جی ایم سید سے وابسطہ جماعتیں اور افراد نام نہاد پاکستانی الیکشن کا حصہ بن کر ورک کر رہے ہیں ، وہ اپنے منہ پر تاریخ کی سیاہی لگا کر سندھ اور سید کے فکر سے دھوکہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سندھی قوم پاکستانی الیکشن کے کسی بھی دھوکے میں نا آئیں اور 8 فروری 2024ع کو ہونے والی نام نہاد پاکستانی الیکشن پراسز کا حصہ نا بنیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس آر اے سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے۔