سبی حملے میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک کیئے – بی ایل اے

651

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب سبی میں ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے ڈھاڈر کے نواحی علاقے میں ریلوے اسٹیشن کے قریب دشمن فوج کے پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں دو دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔