کیچ: پاکستانی فوج کے ہاتھوں تین افراد لاپتہ

270

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت مبارک ولد دین محمد، اسماعیل ء داد کریم اور عثمان ولد آصف کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاپتہ ہونے والے تینوں نوجوان تحصیل تمپ کے علاقے دازن کے رہائشی ہیں۔ آج صبح پاکستانی فوج نے بڑی تعداد میں مذکورہ علاقے میں آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے تینوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا دوران آپریشن پاکستانی فوج نے دیگر افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ مزید افراد کو بھی حراست میں تاہم دیگر افراد کہ شناخت تاحال ممکن نہیں ہوسکی۔