زامران: پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر حملہ

385

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زامران کے علاقے سادیم کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کے پوسٹ کو نامعلوم مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔ تاہم حملے کے بعد حملہ آور فرار نامعلوم سمت فرار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔