خضدار: گاڑیوں میں تصادم ، 4 افراد جھلس کر جاں بحق

103
File Photo

خضدار کے تحصیل کرخ کے علاقے ونگو میں ایم 8 روڈ پر 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سندھ کی طرف سے آنے والی گاڑی پٹرول سے بھری گاڑی کے ساتھ ٹکراگئی جس سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ لاشوں کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں سے دو افراد کا تعلق باغبانہ، ایک کا کوشک خضدار اور ایک کا پنجگور سے بتایا جاتا ہے۔