بلیدہ: پاکستانی فوج کے قافلے پر حملہ

682

بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے میناز کے علاقے یں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے تین گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے۔ تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔