پنجگور: مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک

303

پنجگور کے علاقے خدابادان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

ہلاک ہونےوالوں کی شناخت نظر محمد اور اسلم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے خدابادان میں معمار پبلک سکول کے قریب پیش آیا۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔