مستونگ دھماکہ کا زخمی شخص چل بسا

158

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گزشتہ مہینے سڑک کنارے گاڑی کے قریب دھماکے میں زخمی ہونے والا گاڑی کا ڈرائیور کراچی میں انتقال کرگیا ۔

ڈرائیور عنایت اللہ شاہوانی گزشتہ ماہ جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ پر ہونے والے بم حملے میں زخمی ہوئے تھے ۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق سڑک کنارے بم حملے میں حافظ حمداللہ سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے ۔

شدید زخمی ہونے پر ڈرائیور کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا گیا تھا ۔ جو آغا خان اسپتال میں انتقال کرگیا