دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو افغانستان کے ہاتھوں تاریخی شکست

90

ورلڈ کپ کے 13 ویں میچ میں افغانستان نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو شکست سے دوچار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 285 رنز کا ہدف دیا،رحمان اللہ گرباز 57 گیندوں پر 80 رن بنا کر نمایاں رہے۔

اکرام علی خیل 58، ابراہیم زدران 28 اور راشد خان نے 23رنز بنائے، مجیب الرحمان 28، عظمت اللہ 19 اورحشمت اللہ شاہدی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد نبی 9، نوین الحق 5 اور فضل الحق فاروقی نے 2 رنز بنائے۔

عادل رشیدنے 3 اور مارک ووڈ نے 2، لیام لیونگسٹون، جوئے روٹ اور ریس ٹوپلی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔

جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 215 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی