کوئٹہ اینٹی نارکوٹکس و مسلح افراد میں جھڑپ، تین اہلکار زخمی

294

کوئٹہ مبینہ طور پر منشیات فروشوں کے ساتھ جھڑپ میں اینٹی نارکوٹکس کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں-

اے این ایف کے مطابق مغربی بائی پاس کوئٹہ کے اہل علاقہ کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف اے این ایف کو شکایت موصول ہوئی انکے علاقے میں ہوٹل کی آڑ میں منشیات اسمگنگ کا دھندہ چل رہا ہے-

اینٹی نارکوٹکس انتظامیہ کے مطابق اہل علاقہ کی شکایت کی روشنی میں اے این ایف ٹیم نے مغربی بائی پاس کوئٹہ کے قریب ہوٹل پر چھاپہ مار کارروائی کی دوران کارروائی ملزمان نے اے این ایف کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی-

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران اے این ایف کے 3 اہلکار زخمی جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے قریب سے گزرنے والے ایک ٹرک کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا جبکہ ملزمان منشیات کا بیگ چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے-

اے این ایف ٹیم نے اس دؤران منشیات فروشوں سے 4 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی جبکہ منشیات فروشوں کی تلاش جاری ہے-