جھاؤ میں قابض فوج کے ایک اہلکار کو ہلاک کیا – بی ایل ایف

266

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آواران کے تحصیل جھاؤ کے علاقے ڈولیجی میں 05 ستمبر منگل کی شام ساڑھے چھ بجے قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک و دو کو زخمی کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے بہترین جنگی حکمت عملی سے حملہ آور ہو کر دشمن فوج کے ایک اہلکار جو چوکی کے باہر کھڑا تھا اسنائپر بندوق سے نشانہ بناکر ہلاک کردیا اور بعد میں دشمن کی چوکی پر گرنیڈ لانچر و راکٹوں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں دُشمن فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن فوج و انکے سامراجی منصوبوں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔