تربت اور ڈیرہ بگٹی سے باپ و بیٹے سمیت تین افراد لاپتہ

169

ڈیرہ بگٹی سے مزید دو افراد کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جبکہ تربت سے اطلاعات ہیں کہ گاڑی سوار مسلح افراد نوجوان کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

ڈیرہ بگٹی سے لاپتہ ہونے والوں میں باپ بیٹا شامل ہیں، جنکی شناخت امام بخش ولد پیر بخش بگٹی اور ان کے بیٹے امام دین بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو تحصیل سوئی کے طوطا کالونی سے فورسز نے حراست میں لیا ہے۔

خیال رہے کہ ڈیرہ بگٹی میں آپریشن پچھلے تیرہ دنوں سے بدستور جاری ہے، دوران آپریشن ابتک فورسز نے 26 سے زائد افراد کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے جمعرات کے روز آسکانی بازار آبسر سے میٹرک کے طالب علم رزاق بلوچ ولد خالد بلوچ کو سرف گاڑی میں سوار مسلح نامعلوم افراد اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔