جبری لاپتہ وحید بنگلزئی کو منظرعام پر لایا جائے – اہلخانہ

291

کوئٹہ سے فورسز کے ہاتھوں حراست بعد جبری طور پر لاپتہ نوجوان تاحال منظرعام پر نہیں آسکا ہے-

رواں سال 16 جولائی کو بلوچستان کے علاقے کوئٹہ اخلاص ٹاؤن سے حراست بعد جبری گمشدگی کے شکار وحید احمد والد عبدالستار بنگلزئی کے اہلخانہ نے وحید احمد کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے-

لاپتہ نوجوان کے اہلخانہ نے حکام و انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ وہ لاپتہ وحید احمد کی منظرعام پر لانے و بازیابی کو یقینی بنائے-

انہوں نے کہا ہے کہ بیٹے پر اگر کسی کا الزام ہے تو عدالتوں میں پیش کرے اور جرم ثابت کریں وگرنہ وحید احمد کو لاپتہ رکھ کر انکے بوڑھی والدین کو مزید ازیت نا دیں-

لاپتہ نوجوان کے اہل خانہ نے سیاسی تنظیموں و سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس حوالے سے وحید احمد کے لئے آواز اُٹھائیں اور بیٹے کی بازیابی میں کردار ادا کریں-