پاکستان، ڈالر کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی

401

انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدربتدریج بہتر ہو رہی ہے۔

پاکستان میں منگل کو کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں  ڈالر کی قیمت میں کمی آ گئی  اور کاروبار شروعہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں 12 روپے 35  پیسے کمی ہوگئی۔

انٹربینک میں اس وقت ایک ڈالر 273 روپے 64 پیسے  میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ  27 جون کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ڈالر 285.99 روپے پر بند ہوا تھا۔