وطن کی شہزادی سمعیہ نے بلوچ مٹی کی مہک پر اپنی زندگی قربان کی اور امر ہوگئیں۔ خلیل بلوچ

533

بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابق چیئرمین خلیل بلوچ نے فدائی سمعیہ بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ زندگی کی تلاش میں موت کا انتخاب غلام قوموں کی حیات کا ضامن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے لکھا یے کہ اختیاری موت کا فیصلہ فکر و نظریات سے لیس بہادر اور وطن کے سچے عاشق کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطن کی شہزادی سمعیہ بلوچ انہی میں سے ایک تھیں جس نے مادر وطن کی مٹی کی مہک نہ صرف محسوس کی بلکہ مٹی کی مہک پر اپنی زندگی قربان کی اور امر ہوگئیں۔