کوئٹہ میں پولیس تھانے پر بم حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

324

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں پولیس تھانے کو دستی بم سے نشانہ بنایاہے۔

انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں پولیس تھانے کو دستی بم سے نشانہ بنایا۔بم حملہ کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصان پہنچا ہے ۔

ترجمان نے کہاہے کہ بی ایل ایف اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان سے دشمن فورسز کی انخلا تک اس طرح کی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے ۔