پاکستانی فوج کا ہوشاب میں 5 مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ

682

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک پریس ریلیز میں دعویٰ کیا ہے کہ مسلح افراد نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا۔

مزید کہا گیا ہے حملے کو کامیابی کے ساتھ پسپا کرنے کے بعد مسلح افراد کا فضائی نگرانی کے ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے قریبی پہاڑوں میں تعاقب کیا گیا، اس دوران انکا گھیراؤ کرکے کارروائی کی گئی جبکہ مسلح افراد اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پاکستانی فوج کے دعوے کے مطابق جھڑپ کے دوران پانچ مسلح افراد مارے گئے ہیں۔

تاہم آئی ایس پی آر کے دعوے کے برعکس بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے ابتک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں مسلح بلوچ آزادی پسند تنظمیں متحرک ہیں اور فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں۔