آواران: زیر تعمیر منصوبے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

375

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے آواران کے علاقے تیرتیج آھوری میں زیر تعمیر گورنمنٹ ریزیڈینشل کالونی کی کنسٹرکشن سائیٹ پر حملہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس رہائشی کالونی کے نام پر ایک وسیع علاقہ پر قبضہ کرکے عوام کیلئے زمین مزید تنگ کیا جارہا ہے۔ حملے میں گاڑیوں اور مشینری کو نذر آتش کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان بھر میں اسکول، کالج، ہسپتال اور دوسری کئی اسکیموں کے نام پر بنائے گئے املاک فوجی کیمپوں کی صورت میں آج ہر گائوں میں موجود ہیں۔ اسکی ہم قطعی اجازت نہیں دینگے۔

ترجمان نے کہا کہ لہذا ہم اس طرح کے منصوبوں پر کام کرنے والے تمام ٹھیکیداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسی استحصالی منصوبوں کا حصہ نہ بنیں۔ بصورت دیگر وہ اپنے تمام تر نقصان کا ذمہ دار خود ہونگے۔