کیچ کا رہائشی کراچی ائیرپورٹ سے لاپتہ

799

بلوچستان ضلع کیچ کے تحصیل تمپ سرنکن کا رہائشی نوجوان کراچی ائیرپورٹ سے لاپتہ کردیا گیا۔

‏ لواحقین کے مطابق تمپ سرنکن کے رہائشی رحمدل بلوچ ولد اسماعیل بلوچ کراچی ائیرپورٹ سے ابو دبئی جارہے تھے کہ 23 مارچ 2023 کو کراچی ائیرپورٹ سے جبری طور پہ لاپتہ ہے۔

‏ رحمدل بلوچ کے بڑے بھائی کا کہنا ہے رحمدل طویل عرصے سے دبئی میں مزدوری کررہے تھے گذشتہ ماہ جب وہ چھٹیاں ختم ہونے کے بعد واپس دبئی جارہے تھے تو کراچی ائیرپورٹ سے لاپتہ ہوئے جب ہم کو ان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تو ائیرپورٹ حکام سے پتہ لگایا تو وہ کسی بھی طرح کی معلومات دینے سے گریز کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا یہ ائیرپورٹ حکام کی زمہ داری ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں ، کیونکہ وہ ائیرپورٹ کے حدود سے لاپتہ ہے ۔

لاپتہ نوجوان کے لواحقین نے رحمدل کی بازیابی کا اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں منظر عام پر لایا جائے۔

آخر میں انہوں نے کمشنر مکران اور دیگر تمام متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ رحمدل کی بازیابی کے لئے اپنی زمہ داری ادا کریں۔