کیچ: زامران میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

523

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے تیرہ اپریل کو شام چھ بجے کیچ کے علاقے زامران میں زامری کور میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر اسنائپر، راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اسنائپر سے چوکی کی سیکورٹی پر معمور اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد سرمچاروں نے چوکی کو خودکار و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور اے ون کے گولے فائر کئے۔ حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج پر حملے جاری رہیں گے۔