ہرنائی و کولواہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

849

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے دو مختلف حملوں میں کولواہ میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ اور میں ہرنائی میں رسد کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جن میں دشمن کے تین اہلکار ہلاک اور گاڑی تباہ ہوگئی۔

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج صبح پانچ بجے کے قریب کیچ کے علاقے کولواہ میں رودکان میں ‘گٹ ءِ دپ’ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر دو اطراف سے حملہ کیا، پندرہ منٹ تک جاری رہنے والے اس حملے میں سرمچاروں نے راکٹ لانچر اور دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس سے تین دشمن اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

“حملے کے بعد قابض فوج نے مذکورہ علاقے عام شہری آبادی پر اندھا دھند گولے برسائے، تاہم بلوچ سرمچار منظم منصوبہ بندی کے تحت اپنے محفوظ پناہ گاہوں تک پہنچ گئے۔”

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ دوسرا حملہ سرمچاروں نے آج صبح نو بجے کے قریب ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ‘چپر لیٹ’ کے مقام قابض پاکستانی فوج کے زیر تعمیر ایک پوسٹ کیلئے سامان لیجانے والے ٹریکٹر کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بناکر کیا، جس کے نتیجے میں ٹریکٹر تباہ ہوگئی۔

انہوں نے کہا بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہم اس عزم کو دہراتے ہیں کہ دشمن فوج کے مکمل انںخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔