گوادر: مزید دو افراد لاپتہ

275

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستان فورسز نے مزید دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت صابر ولد عبدالغنی اور رسول بخش کے ناموں سے ہوئی ہیں۔ دونوں کو ساحلی شہر گوادر کے علاقے کلانچ سے فورسز نے کل رات حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کل رات فورسز نے امبی کلانچ میں چھاپہ مارکر گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر انہیں حراست میں لیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ چار دنوں سے مذکورہ اور گردنواح کے علاقوں میں فورسز کا آپریشن جاری ہے، ابتک پانچ افراد کے جبری گمشدگیوں کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ذرائع کا دعوی ہے کہ لاپتہ ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔

گذشتہ دنوں فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا تھا جنکی شناخت وحید بلوچ ولد حاجی سکنہ امبی کلانچ اور شاہ جان ولد غمداد سکنہ امبی کلانچ کے نام سے ہوئی ہے۔ اس سے قبل کلانچ سے پاکستانی فورسز نے حمید بلوچ ولد بابو محراب نامی نوجوان کو بھی حراست لیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں۔