پنجگور: نامعلوم افراد کے ہاتھوں دو افراد اغواء

431

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد گاڑی سواروں نے دو افراد کو اغواء کرنے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت عطاء اللہ ولد حاجی عبدالقادر اور پذیر ولد شمبے سکنہ پروم گواش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو 10 مارچ کو گاڑی سواروں نے پنجگور چتکان بازار میں فائرنگ کرکے زخمی حالت میں انہیں اغواء کرنے کے بعد لاپتہ کردیا۔