تربت یونیورسٹی میں سہولیات کا فقدان، طلباء کا احتجاج

281

تربت یونیورسٹی کے طلبانے یونیورسٹی میں کئی دنوں سے بجلی، پانی، انٹرنیٹ سمیت دیگر اہم مطالبات کے لئے یونیورسٹی سے ڈی بلوچ شاہراہ تک ریلی نکالی اور شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔

اس دوران طلبا نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ طلباء کا کہنا تھا کہ تربت یونیورسٹی کو بجٹ ملنے کے باوجود سہولیات کا فقدان ہے۔

طلباء کا کہنا تھا تربت یونیورسٹی میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلبا زیرتعلیم ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں بلوچ دور دراز اور پسماندہ علاقوں سے اپنی امید، امنگوں اور تعلیم حاصل کرنے کے جذبے کیساتھ یہاں پر داخلہ لیتے ہیں تاکہ وہ اعلیٰ معیاری تعلیم حاصل کرکے مستقبل میں اپنی قوم اور علاقے کے لئے بہتر کردار ادا کرسکیں لیکن یہاں انتظامیہ کی اقرباء پروری، فرائض سے غفلت کی وجہ سے انہیں بنیادی سہولیات اور تعلیمی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے انہیں مختلف مسائل درپیش ہیں۔

طلباء مظاہرین کا کہنا تھا گذشتہ کئی روز سے بجلی نا ہونے کے باعث ہاسٹلز میں پانی و دیگر سہولیات کا فقدان ہے جس کے باعث طالبات بھی شدید متاثر ہیں-

طلباکے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں،امتحانات بھی سرپر ہیں، اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں جب تک مطالبات پورے نہیں کئے جاتے ڈی بلوچ کونہیں کھولاجائے گا۔