بلوچستان: شدید بارشیں جاری، نظامِ زندگی درہم برہم

227
فائل فوٹو

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، گوادر میں آسمانی بجلی سے ٹکرانے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دریائے بولان پر بنا عارضی پل پانی کے ریلے میں بہہ جانے سے صوبے اور سندھ کے درمیان ٹریفک معطل ہوگیا۔

 ایک روز قبل شروع ہونے والی بارش گرج چمک کے ساتھ جاری رہی جس سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے، ژوب کے علاقے میں پانی کے ریلے کے باعث مکان کی دیوار گرنے سے 7 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔

منگل کی صبح شروع ہونے والا موسلا دھار بارش کا نیا سلسلہ کوئٹہ اور گردونواح میں رات بھر اور بدھ تک جاری رہا جس سے  دارالحکومت کے کچھ حصے زیر آب آگئے۔

بارش کا پانی آبادی بالخصوص کچی بستیوں میں داخل ہوگیا جبکہ ندی میں طغیانی سے شہر کے مضافات میں آباد بستیوں کو خطرات لاحق ہوگئے۔