لکی مروت: ٹی ٹی پی کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار ہلاک، 6 زخمی

341

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانا صدر کے قریب دھماکے  کے نتیجے میں ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی تھانا صدر پر حملے کی اطلاع پر موقع پر روانہ ہوئے تھے کہ پیر والا موڑ کے قریب ڈی ایس پی کی گاڑی بارودی مواد کے دھماکے کا نشانہ بنی ۔

دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت 4 اہلکار اہلکار اور 6 زخمی ہوگئے۔

ترجمان پولیس  کے مطابق اہلکاروں اہلکاروں میں کرامت، وقار، علی مرجان  جبکہ زخمیوں میں ہیڈکانسٹیبل فاروق، کانسٹیبل گلتیاز، اصغر، امانت اللہ، عارف، سردار علی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل مسلح افراد نے تھانا صدر پر حملہ کیا تھا، حملے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق  پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔