لاپتہ عبدالقدوس بنگلزئی بازیاب

409

گذشتہ سال 16 دسمبر کو بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے سردار منیر جان روڈ سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے عبدالقدوس بنگلزئی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

لواحقین نے بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جہنوں نے قدوس کی بازیاب کے لئے آواز اٹھایا تھا۔

واضح رہے کہ عبدالقدوس بنگلزئی کی جبری گمشدگی کے بعد انکے لواحقین نے کوئٹہ میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی کیمپ میں احتجاج کے علاوہ مختلف طریقوں سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔