بلوچستان: حادثات میں تین جانبحق، تین زخمی

129
File Photo

بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں پیش آنے والے قدرتی اور روڈ حادثات میں تین افراد جانبحق اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آر سی ڈی شاہراہ یک مچھ اور نوکنڈی کے درمیان ایرانی زمیاد گاڑی اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، گاڑیوں میں سوار تین افراد جھلس گئے۔

حادثے کے شکار دو افراد جاں بحق جبکہ ایک کو نوکنڈی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب خضدار کے علاقے نال میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 مکانات گر گئے، جس سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔