بلوچستان: حادثات اور واقعات، 18 افراد زخمی، ایک ہلاک

191

بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں پیش آنے والے دو مختلف حادثات اور واقعات میں ایک شخص ہلاک اور اٹھارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کان مھتزئی کے علاقے میں مسافر بردار بس کو پیش آنے والے روڈ حادثے میں پندرہ مسافر زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب صنعتی شہر حب چوکی سے اطلاعات ہیں کہ حب چورنگی ایونٹ اسٹیل کمپنی میں کرین گرنے سے تین افراد زخمی اور ایک ہلاک ہوا ہے۔

زخمیوں کو جام غلام اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ مرنے والے کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہا ہے۔