افغان صوبے خوست میں آئی ای ڈی حملہ: ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں سمیت 6 ہلاک

431

پاکستانی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے خوست میں بارودی سرنگ آئی ای ڈی کے دھماکے میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم کمانڈروں سمیت 6 افراد ہلاک اور 15 شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آئی ای ڈی حملے میں ہلاک ہونے والے ٹی ٹی پی کے کمانڈروں میں عبدالمنان، عالم خان مدہ خیل، کجیر اور 3 نامعلوم افراد شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی افراد میں ٹی ٹی پی کا کمانڈر فضل امین، کمانڈر محمد عرف طوفان، کمانڈر نور پایو خان شامل ہیں۔

ان کے علاوہ فقیراللہ تروزئی، سَت کئی، علی سرخان، زبیر، ہجرت اللہ، کمال، شیرافضل، بخت اللہ، ذبیح اللہ اور 2 نامعلوم افراد بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔