یوکرین پر روس کے تازہ میزائل حملے

249

یوکرینی مسلح افواج کے سربراہ ویلری زالوجنی نے بتایا ہےکہ روسی فوج نے آج صبح 36 میزائل حملے کیے جن میں سے سولہ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

یوکرینی مسلح افواج کے سربراہ ویلری زالوجنی نے بتایا ہےکہ روسی فوج نے آج صبح 36 میزائل حملے کیے جن میں سے سولہ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

زالوجنی نے بتایا کہ روسی قوتوں نے آج صبح دوبارہ سے میزائل حملے شروع کر دیئے ہیں۔

روسی فوج نے فضا اور سمندر سے چھتیس میزائل داگے ہیں جن میں سے سولہ کو یوکرینی فضائی نظام نے تباہ کردیا ہے۔

یوکرین کے مختلف علاقوں میں تاحال فضائی حملوں کے خلاف سائرن بجنے کی آوازیں سنائی دی جا رہی ہیں۔